اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب سب سورہے تھے تلک کیسم جاگ رہا تھا،ایک عظیم کارنامے کی تیاری کررہا تھا،7 سالہ بچے نے 2 سال کی محنت کے بعد طویل ترین لمبو limbo اسکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔تلک کیسم نے چھوٹی عمر میں بڑا ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو ٹافی چبانے جتنا آسان نہ تھا بلکہ وہ 2برس تک 7گھنٹوں کی ٹریننگ کرتا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق تلک کیسم نے5 سال کی عمر میں پریکٹس شروع کی ، وہ تلک لمبو اسکیٹنگ کے لیے روز صبح 4 بجے جاگتا،تقریبا سات گھنٹے ٹریننگ کرتا تھا۔سخت محنت کے بعد تلک نے 116 میٹر طویل لمبو اسکیٹنگ کا ریکارڈ بنا ڈالا،جبکہ پچھلا ریکارڈ محض 50 میٹر کا تھا،ساتھ ساتھ بارز کو بھی 7 سینٹی میٹر مزید نیچے رکھا گیا تھا۔چھوٹو ماسٹر کے کارنامے نے اس کی عمر کے بچوں کے لیے مثال قائم کردی ہے جو زیادہ تر وقت ٹی وی دیکھنے اور کھیل میں گزارتے ہیں۔