شنگھائی(نیوز ڈیسک)موسم کے انگڑائی لیتے ہی دنیا بھر میں لوگوں نے سردی سے بچنے کے لئے نت نئے انداز اپنالئے ہیں تاہم چین کے شہر شنگھائی میں ایک شخص نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے راتوں رات درختوں کو بھی سوئیٹرز پہنا دئیے ہیں۔سردی سے درختوں کو بچانے کے اس خاص انداز نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔رنگ برنگے اون سے بنے ہوئی سوئیٹرز پہنے اورسردی کا احساس دلاتے یہ درخت دنیا بھر کے شائقین کے لئے دلکش نظارہ پیش کر رہے ہیں۔