اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آپ کا دماغ زنانہ ہے یا مردانہ؟ان آسان سوالات کے ذریعے آپ بھی معلوم کر سکتے ہیں

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چند آسان طریقوں سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا دماغ مردانہ ہے یا زنانہ۔ایک لمحے کے لیے سکون سے بیٹھ جائیے اور اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر مضبوطی سے پکڑئیے۔ اب معائنہ کیجئے کہ آپ کا کون سا انگوٹھا اوپر ہے؟ اگر آپ کے دماغ میں مردانہ پن غالب ہے تو آپ کا بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا اور اگر زنانہ پن غالب ہے تو ممکنہ طور پر آپ کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا۔ اب اپنے ہاتھوں کو کھولیے اور اپنی انگلیوں خاص طور پر شہادت کی انگلی اور چھنگلی کے ساتھ والی انگلی (رنگ فنگر) کو دیکھیے۔ آپ دیکھیں گے کہ عموماً مردوں میں چھنگلی کے ساتھ والی انگلی شہادت کی انگلی سے قدرے لمبی ہوتی ہے جبکہ خواتین میں عموماً دونوں انگلیوں کی لمبائی یکساں ہوتی ہے۔حیران کن طور پر آپ کے ہاتھ آپ کے دماغ کی جنس کو ظاہر کرتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کا دماغ آپ کی جنس کا عکاس ہوتا ہے۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ مرد مخفی حقائق اور اشیاءمثلاً کاروں وغیرہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔دوسری طرف خواتین ذہنی ہم آہنگی اور دوسروں کے احساسات اور ضروریات کو سمجھنے اور پورا کرنے کی صلاحیت میں مردوں سے بہتر ثابت ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…