پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محض اتفاق ہے یا کچھ اور؟ایک تاریخ 18 زلزلے اور ایک سونامی ،حیرت انگیز رپورٹ

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)عیسوی سال کی 26 تاریخ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے۔ دنیا میں خوفناک زلزلے اور سونامی کی تاریخ کو دیکھا جائے تو سب 26 تاریخ کو آئے۔ سب سے خوفناک زلزلہ چین میں آیا جس کی شدت 7.8 تھی اور اس میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ دنیا میں آنے والے خوفناک زلزلوں کا سال کوئی بھی ہو مگر بربادی کی تاریخ 26 کو ہی رقم ہوئی۔ 26 تاریخ کو 18 زلزلے اور 1 سونامی آچکا ہے۔ 26 دسمبر 1932 میں چین میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 26 دسمبر 1939 کو ترکی میں 7.7 شدت کا زلزلہ 41 ہزار افراد کی موت کا سبب بنا۔26 جنوری 1951 کو پرتگال میں 7.6 شدت کے خوفناک زلزلے میں 30 ہزار اموات ہوئیں۔ 26 جولائی1976 کو چین میں7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا۔ 14 سے 16 سیکنڈ تک محسوس ہونے والے جھٹکوں میں 6 لاکھ 55 ہزار 5 سو افراد لقمہ اجل بنے۔ 26 اکتوبر2003 ایران میں زلزلے سے 60 ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔ 26 دسمبر 2004 کو بحرہند میں آنے والا سونامی 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو موت کی نیند سلا گیا۔26 فروری 2010 کو جاپان زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ 26 جولائی 2010 کو تائیوان میں آنے والے 6.5 کے زلزلے ہزاروں زندگیاں نگل گئے۔ جنوری 2011 کو بھارتی شہر گجرات میں 7.7 شدت کے زلزلہ میں 20 ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سوئے۔ 26 اپریل 2015 کو نیپال زلزلے سے لرزا، 7.8 شدت کا زلزلہ 90 ہزار افراد کی جان لے گیا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…