اسلام آباد(نیوزڈیسک)عرب حکومت نے دنیا کے بدترین اور بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق جرمنی اور برطانیہ پہلے نمبر پر ہیں جن کے پاسپورٹس پر 173 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے ،بھارت 87جبکہ پاکستان کاپاسپورٹ109ممالک میں سے 106ویں نمبر پرہے جس پر 31ممالک میں جایاجاسکتاہے اور اسے بدترین پاسپورٹس میں سے تیسرا نمبر دیاگیاجبکہ بدترین پاسپورٹ میں افغانستان پہلے اور عراق دوسرے نمبر پر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے بہترین پاسپورٹ برطانیہ ، جرمنی ، فن لینڈ، سویڈن اور امریکہ کے ہیں اور سیرالیون کے پاسپورٹ جو فہرست میں 24نمبر نیچے آ گیا ہے جبکہ بدترین پاسپورٹس میں پاکستان ، افغانستان ،عراق اور صومالیہ بھی شامل ہے۔ ہینلی اینڈپارٹنرز کے ترجمان کاکہناتھاکہ اگر چہ دنیا پہلے سے زیادہ ٹیکنالوجی میںترقی کر چکی ہے مگر پھر بھی مختلف ممالک کے درمیان سفرکی آزادی کی سطح میں بہت فرق ہے ، ویزے پر ہی سرحدوں کے آرپار شہری سفر کرسکتے ہیں اور ویزے کی ضروریات ہی دوممالک کے آپس میں تعلقات کی عکاس ہوتی ہیں۔