میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) ہر سال کی طرح اس سال بھی میکسیکو کی ریاستOaxaca میں 118ویں سالانہ مولی میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی آرٹسٹوں کے مولی سے تیار کئے گئے منفرد اور دلفریب مجسمے نمائش کے لئے پیش کیے گئے۔ مولی سے بنائے جانے والے ان دیدہ زیب مجسموں کوانتہائی صفائی اور نفاست سے عظیم انسانوں ، اہم مقامات اور جانوروں کی اشکال میں ڈھالا جاتا ہے جوحقیقت سے قریب تر معلوم ہوتے ہیں۔اس دلچسپ میلے کا آغاز امریکہ میں مولی کی فروخت بڑھانے کے لئے سو سال قبل کیا گیا تھا جو اب ایک روایت کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں