لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی ادارہ برائے شماریات کا تخمینہ ہے کہ اگر برطانیہ اور اس میں موجود تمام اشیا کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے تو اس سے جو رقم حاصل ہوگی ، اس کی مالیت ا?ٹھ کھرب پاﺅنڈزہوگی یعنی بارہ ہزار پانچ سو کھرب روپے۔اس میں برطانیہ میں موجود تمام رہائشی عمارات، پل اور سڑکیں، مشینری کے علاوہ،، شیئرز اور بینکوں میں موجود عوامی رقم کی مالیت بھی شامل ہے۔ ادارے کے مطابق اگر بفرض محال برطانیہ فروخت ہوجاتا تو خطیر رقم سے کیا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس وقت سعودی عرب میں دنیا کی بلندترین عمارت جدہ ٹاورز زیر تعمیر ہے جس کی تعمیر پر کل اسی کروڑ پچیس لاکھ پاﺅنڈ خرچ آئے گا۔ برطانیہ کی فروخت کے بعد اس طرح کے نو ہزار سات سو اکسٹھ ٹاورز خریدے جاسکتے ہیں۔دنیا کی سب سے مہنگی ترین پینٹنگ جو ڈچ آرٹسٹ پال گوگین کی ہے جس کی مالیت بیس کروڑ پاﺅنڈ ہے۔ اس پینٹنگ کو چالیس ہزار بار خریدا جاسکتا ہے۔اس خطیر رقم سے تین کروڑ چھاسٹھ لاکھ رولز رائس کاریں خریدی جاسکتی ہیں اور سب سے زیادہ دلچسپ سودا تو جب ہوگا جب اس رقم سے چاکلیٹ خریدی جائے۔ایک چاکلیٹ بار کی قیمت ساٹھ پنس ہے۔ اس حساب سے تیرہ ہزار کھرب بار خریدی جاسکتی ہیں