پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں میرج انشورنس کمپنی کا شادی پر 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاٹل(نیوز ڈیسک) امریکا میں ہونے والی 40 سے 50 فیصد شادیاں جلد ہی ختم ہوجاتی ہیں اور اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک امریکی میرج کمپنی نے طلاق پر سرمایہ کاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی امریکی کمپنی کی جانب سے شادی کرنے والوں جوڑوں کو شادی کرنے کے لیے 10 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی لیکن اگر شادی ختم ہوجائے تو اس جوڑے کو یہ رقم سود سمیت واپس کرنا ہوگی خواہ وہ طلاق شادی کے کتنے ہی عرصے بعد انجام پائے۔امریکی کمپنی نے اس کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے جس پر جوڑے کی تفصیلات الگورتھم سے چیک کی جائیں گی اور اس کے بعد کمپنی بتائے گی کہ آپ 10 ہزار ڈالر کی اس رقم کے اہل ہیں یا نہیں۔ کمپنی کی اہلیت پر پورا اترنے پر جوڑے کو 10 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی جو طلاق نہ ہونے کی صورت میں نا قابل واپسی ہوگی تاہم طلاق ہونے پر یہی رقم سود سمیت کمپنی کو ادا کرنا پڑے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ شادی شدہ جوڑے کے تعلقات جتنے مضبوط ہوں گے اور وہ طلاق میں جتنی دیر کریں گے سود اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔کمپنی کے سی ای او کی جانب سے اس اسکیم کو شادی کا جوا خانہ قرار دیا ہے جب کہ ان کی کمپنی چاہتی ہے کہ تمام شادیاں کامیاب ہوں لیکن امریکی اعداد و شمار کچھ اور ثابت کرتے ہیں کہ وہاں شادیاں بہت کم چل پاتی ہیں اور اسی کے اوپر کمپنی کا انحصار ہے۔ لیکن کمپنی کے مطابق اپنی شادی اور تعلقات پر بھروسہ کرنے والے افراد اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ یہ کمپنی ا?ئندہ سال سے اپنا کام شروع کرے گی لیکن لوگوں کی بڑی تعداد یہاں رجسٹر ہورہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…