پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے مہنگا گڑیا گھر

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی فنکاروں نے 1974 سے 1987 کے دوران محنت سے دنیا کا سب سے مہنگا گڑیا گھر (ڈول ہاﺅس) بنایا ہے جو 9 فٹ اونچاا ور اس گھر کا وزن 360 کلوگرام ہے جس میں 29 کمرے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گھرشاعر ایلفرڈ ٹینیسن کی نظم ”لیڈی آف شیلوٹ“ سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے جس میں ایک خیالی قلعے ”اسٹولاٹ“ کاتصور پیش کیا گیا تھا۔ قلعہ نما گڑیا گھر کو اس وقت موجود جدید ترین ٹیکنالوجی اور بلند عمارات کے تحت بنایا گیا ہے،اس کی چھت تانبے کی ہے اور دیواریں لکڑی کی ہیں جبکہ بنیادوں میں خاص پتھر ڈالا گیا ہے۔اس گھر کے بیرونی حصے تھری ڈی انداز میں دیکھے جاسکتے ہیں اور کچھ دیواریں ہٹا کرگھر کو 360 درجے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی فنکاروں کے ڈال ہاﺅس کے اندراعلیٰ ترین معیارکی 30 ہزار مختلف گھریلو اشیا رکھی گئی ہیں جو بہت چھوٹے ( منی ایچر) انداز میں بنائی گئی ہیں، ان میں سے کئی اشیا، خالص سونے، چاندی اور قیمتی پتھروں سے بنی ہوئی ہیں۔ اس گڑیا گھر کے تمام کمروں کو چھوٹی چھوٹی ہزار اشیا سے سجایا گیا ہے جس میں چھوٹی میز، کرسیاں اور سجاوٹ کی چیزیں شامل ہیں۔ اسی طرح کمروں میں چھوٹی چھوٹی روشنیاں لگائی گئی ہیں۔اس 7 منزلہ قلعے میں سیڑھیاں بھی موجود ہیں اور چھت پر ایک چھوٹی دوربین نصب کی گئی ہے، اس کے علاوہ باورچی خانے میں ساری اشیا موجود ہیں اور اسلحہ خانے میں بھی ہر قسم کا اسلحہ رکھا ہے۔ کھانے کے کمرے میں چاندی کے برتن،گھر کی چوتھی منزل پر ہزاروں کتابیں ہیں جن کا ہر ورک محدب عدسے سے پڑھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح باتھ روم میں قابل استعمال ٹوائلٹ پیپر لگایا گیا ہے جب کہ اس گھر کو فی الحال نیویارک اور مین ہیٹن میں نمائش کےلیے رکھا گیا ہے۔ فنکاروں کے اس شاہکار کو بنانے میں کل لاگت85 لاکھ پاو¿نڈز، پاکستانی ایک ارب 32 کروڑ روپے ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…