اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارت میں پائی جانے والی عجیب و غریب مذہبی اور سماجی رسومات کی پیروی کرنے والے سادھوﺅں اور پنڈتوں کا ایک ایسا قبیلہ موجود ہے جن کا انسانی گوشت کھانا اور انسانی کھوپڑیوں میں پیشاب بھر کر پینا روزمرہ کا معمول ہے۔ ان سادھوﺅں کے خوفناک طرز عمل کی وجہ سے حکومت نے ان پر پابندی عائد کی ہے مگر یہ اب بھی اپنی حرکات جاری رکھے ہوئے ہیں اور عام لوگوں کے لئے خوف و ہراس کا باعث ہیں۔ ایک اطالوی فوٹو گرافر جس نے اس قبیلے کے ساتھ پراجیکٹ پر کام کیا تھا کے مطابق یہ سادھو اپنی خانقاہوں میں رہتے ہیں اور انسانی گوشت اور آلائشوں کو کھانا اپنی مذہبی رسومات کا حصہ سمجھتے ہیں۔ یہ زندہ جانوروں کا گوشت بھی چباتے ہیں اور لاشوں پر بیٹھ کر گیان دھیان کرتے ہیں اور اسے نروان کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ یہ لوگ چرس، شراب اور دیگر نشوں کے بھی حد سے زیادہ شوقین ہیں اور ان کا استعمال بھی شیو دیوتا کی قربت حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں۔اس قبیلے کو اگوری کہا جاتا ہے اور یہ عام طور پر ہندوو¿ں کے شمشمان گھاٹوں کے قریب رہتے ہیں تاکہ انہیں مردہ گوشت باآسانی ملتا رہے۔ یہ مردہ اور جلے ہوئے انسانوں کی باقیات اکٹھی کرکے انہیں اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔ یہ قبیلہ خود کو سترہویں صدی کے گرو باباکینا رام کی اولاد قرار دیتا ہے اور اپنے شرمناک افعال کو مذہبی رسومات کا نام دیتا ہے۔
بھارت ،سادھوﺅں اور پنڈتوں کاایسا قبیلہ جو انسانی گوشت کھاتاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































