پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کیٹ اور پرنس ولیم فیملی کی نئی کرسمس تصویر جاری

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک ) شاہی محل کنسگٹن پیلس کی طرف سے گزشتہ روز جاری ہونے والی تصویر میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ اپنے دونوں بچوں تقریبا ڈھائی سالہ شہزادہ جارج اور سات ماہ کی شہزادی شارلٹ کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ کنسگٹن محل کے ٹوئٹر کے صفحے پر شاہی جوڑے کی فیملی تصویر کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد کا ایک پیغام ٹویٹ کیا گیا ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی نئی تصویر ، ڈیوک اور ڈچز اور شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کی طرف سے میری کرسمس ۔ یہ نئی تصویر شاہی فوٹو گرافر کرس جیلف نے کنسگٹن محل کے باغ میں اتاری ہے جسے شاہی خاندان کے افراد اور دوستوں کو بھجے جانے والے کرسمس کارڈ کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر شاہی جوڑے نے ذاتی پسند سے کھنچوائی تھی لیکن انھوں نے یہ تصویر عوام کے لیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انھیں یہ تصویر بے حد پسند آئی ہے۔گزشتہ ماہ شہزادی کیٹ کی طرف سے ننھی شہزادی شارلٹ کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔ شاہی جوڑا ہرسال کی طرح ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے ساتھ سینڈر نگھم سٹیٹ میں کرسمس کی تعطیلات گزارے گا۔ ٹویٹ کی تفصیلات کے مطابق ڈھائی سالہ شہزادہ جارج جنوری کے مہینے سے ویسٹیکر مونٹیسوری سکول میں پڑھنے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ جارج جس پرائیوٹ سکول میں داخل کرائے گئے ہیں اس کی ایک روز کی فیس 33 پاونڈ ہے جو لندن میں واقع پرائیوٹ مونٹیسوری سکولوں کے مقابلے میں ایک سستا سکول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے بھی مونٹیسوری سکول میں تعلیم حاصل کی ہے جبکہ اس وقت ان کے سکول کی سالانہ فیس 780 پاونڈ تھی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…