پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایسی موم بتی جس کے جلنے کے بعد ڈائنوسار کا بچہ نمودار ہونے لگتا ہے

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک )مختلف کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کوفروخت کرنے کے لیے نت نئے اور جدید طریقے استعمال کرتی ہیں جو گاہک کو ان اشیا کے خریدنے پر مجبور کردیتا ہے ایسا ہی کچھ کیا برطانیہ کی ایک کمپنی نے اور ایک ایسی موم بتی بنا ڈالی جو جیسے جیسے جلتی ہے اس میں سے ڈائنوسار کا بچہ نمودار ہونے لگتا ہے جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ جاتے ہیں۔برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان موم بتیوں کو جلاتے جائیے اور اپنے ہی گھر میں قبل از تاریخ کا تھیم پارک بناتے ہوئے مختلف رنگوں کے ڈائنو سار کو اس کا مرکزی حصہ بنا ڈالیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان موم بتیوں کی شکل ڈائنو سار کے انڈے کی طرح ہے اور جیسے جیسے وہ پگھلتی جاتی ہے ویسے ویسے بے بی ڈائنوسار نکلنا شروع ہوجاتا ہے جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ جاتے ہیں

oo1

اور بالخصوص بچے تو اس موم بتی کے حیرت سے بھی دیکھتے ہیں اور اسے خریدنا بھی پسند کرتے ہیں۔ یہ موم بتی دیگر سے کچھ مہنگی ہے اور اس کے ایک پیکٹ کی قیمت 29.99 یورو ہے لیکن اس کی مدد سے آپ کا گھر تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے اور چاہیں تو اس کی مدد سے آپ ڈائنو سار کی نمائش بھی کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…