منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

دُلہنیا نے شرابی دُلہا کو گھر کی راہ دکھا دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

کانپور(نیوز ڈیسک ) برصغیر جیسے روایات پسند معاشروں میں بھی کبھی کبھار خواتین اپنے حوصلے اور ہمت سے ہر ایک کو حیران کردیتی ہیں اور اپنی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں ایسا ہی کچھ کیا بھارت میں ایک نئی نویلی دلہن نے شراب پی کر آنے والے د±لہا سے شادی سے انکار کردیا اور بینڈ باجے بجاتی بارات خالی ہاتھوں واپس لوٹ گئی۔بھارتی علاقے گھٹاپورمیں نئی نویلی د±لہن سجی بیٹھی تھی اورسب ہی بارات کے آنے کا انتظار کررہے تھے کہ کچھ ہی دیر بعد بارات آگئی لیکن بارات کا ہیرو یعنی د±لہا لڑکھڑاتا ہوا اسٹیج پرپہنچا تو د±لہن اچانک طیش میں آگئی اور اس نے اپنا پھولوں سے لبریز ہار گلے سے کھینچ کا اتار پھینکا اوراعلان کردیا کہ وہ شرابی شخص سے شادی نہیں کرے گی۔ د±لہن کے اس اعلان نے سب کو حیران اورپریشان کردیا اورد±لہا کے خاندان والوں نے د±لہن کے والدین پر دباو ڈالا کہ وہ بارات لے کر واپس نہیں جائیں گے لیکن د±لہن کے والدین نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر واضح کردیا کہ د±لہن کی مرضی کے بغیراس پرکوئی زورزبردستی نہیں کرسکتے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق د±لہا اس قدر نشے میں تھا کہ وہ ہار کے تبادلے کی تقریب سے قبل ہی اسٹیج پرگرگیا تھا جس پر د±لہن نے شادی سے انکارکردیا۔ گھاٹا پورپولیس کا کہنا ہے کہ د±لہا نے نشے میں مہمانوں سے جھگڑنا شروع کردیا اور اس منظر کو د±لہن کافی دیر تک دیکھتی رہی اور پھر اس نے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا جس پر د±لہا نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن بعد میں دونوں خاندانوں نے مل کر آپس میں معاملہ حل کرلیا اور بارات واپس چلی گئی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…