بارسلونا(نیوز ڈیسک ) تھری ڈی پرنٹرسے کھلونا گاڑیاں اورمجسمے بنانا اب ماضی کا قصہ ہوا کیونکہ اب جدید تھری ڈی پرنٹر مزے مزے کے من پسند کھانے بھی بنائیں گے۔اسپین کی ایک کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹر ایجاد کیا ہے جسکے ذریعے مزیدار پیزا، پاستااور کیک باآسانی بنائے جا سکیں گے۔اس پرنٹر میں روشنا ئی کی جگہ ضرورت کے مختلف اجزا ءیعنی مید ہ ، میکرونیز، قیمہ، آٹا، انڈے اور کیچپ سمیت دیگر اشیا ء ڈالی جاتی ہیں جنہیں یہ پر نٹر ایک خا ص ترتیب سے دھا ت کی پلیٹ پرمنتقل کر دیتا ہے جس کے بعدیہ دھا تی پلیٹ گر م ہو کر چند ہی منٹوں میں مز یدارڈشز تیا رکر دیتی ہے۔فوڈینی‘ نامی یہ جدید تھری ڈی پرنٹر آئندہ برس کے وسط میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا جسکی قیمت835پاﺅنڈمتعین کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں