اسلام آباد(نیوزڈ یسک)دبئی میں 4ہزار144ہیروں سے مزین دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔معروف روسی جیولر وکٹر موئسکن (Victor Moisekin) کی تیار کردہ “دی ہارن آف پلینٹی”(The Horn Of Plenty) نامی اس گھڑی میں 500سے زائد قیمتی پتھر اور نگینے نصب کئے گئے ہیں، یہ گھڑی 10سال کے طویل عرصے میں تیار کی گئی ہے۔ایک کلو خالص سونے سے تیار کی گئی ڈیڑھ ملین ڈالر مالیت کی یہ گھڑی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والے جیولری ویک کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔