اوسلو(نیوز ڈیسک)یوں تو قدرت نے ہر انسان میں بے پناہ صلاحیتیں رکھی ہیں لیکن ہر کچھ لوگوں میں ایسی صلاحیتیں ضرور ہوتی ہیں جو انہیں کسی دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں اسی طرح مردوں اور خواتین میں بھی مختلف صلاحیتیں ہوتی ہیں جن سے متعلق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمت کا تعین کرنے میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی حس زیادہ بہتر اور تیزی سے کام کرتی ہے۔نارویین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ماہرین اور سائنس دانوں کی جانب سے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمت کے تعین کرنے میں مرد زیادہ بہتر صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ زیادہ درست اور فوری اندازہ لگا لیتے ہیں کہ کوئی چیز کس سمت واقع ہے۔ محققین نے اس کا جائزہ لینے کے لیے خواتین کو ٹیسٹوٹی رون پلا کر انہیں ایک تصوراتی ماحول میں راستہ جانچنے کا ٹاسک دیا اور اس کے لیے دماغی سرگرمیوں کو جانچنے والی فنکشنل میگنیٹک ریسونینس امیجنگ ( ایف ایم آر آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ تحقیق میں حصہ لینے والے مردوں نے راستے کی تلاش میں کئی شارٹ کٹ، دماغی حصے کارڈینل کا زیادہ استعمال کیا اور خواتین کے مقابلے میں ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے دماغ کے زیادہ حصوں کا استعمال کیا۔تحقیق کار اور یونیورسٹی کے نیورو سائنس کے ماہرپروفیسر کا کہنا ہے کہ مردوں کی سمت کو تعین کرنے کی صلاحیت عورتوں سے زیادہ مو¿ثر ہے اور وہ زیادہ تیزی اور ا?سانی سے اپنی منزل پرپہنچ جاتے ہیں۔ ماہرین نے مزید جاننے کے لیے ایم آر آئی اسکینر کا استعمال کیا اورتحقیق میں شامل خواتین و مردوں کو تھری ڈی گوگلز اور جوائے اسٹک دی گئی اور انہیں ایک بڑے ورچوئل راستے کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا گیا جب کہ اس دوران ان کے دماغ کی سرگرمیوں کو نوٹ کیا گیا، ماہرین نے انہیں 45 مختلف ٹاسک کے لیے 30 سیکنڈ دیئے اور جب مشاہدہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مردوں نے خواتین کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ٹاسک زیادہ حاصل کیا، اس کے لیے دونوں نے مختلف حکمت عملی اختیار کی جس میں مردوں نے سمت بتانے والے دماغی حصے کارڈینل کا زیادہ استعمال کیا۔
خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ بہتر سمت کا تعین کرتے ہیں، تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































