پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چینی خاتون نے پیسے کی بچت کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجینگ(نیوز ڈیسک) چین میں ایک خاتون مالی بچت کے لیے گھریلو استعمال کی گیس ایک بڑے پلاسٹک کے تھیلے میں بھر کے لے آئیں۔چین کے نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شین ڈون صوبے کی رہائشی خاتون گھریلو استعمال کے لیے گیس ایک بڑے پلاسٹک کے بیگ میں بھر کر لاتی ہیں۔مبینہ طور خاتون نے یہ کام مالی بچت کے لیے کیا۔گیس گھر تک لانے کے لیے 6 میٹر (18 فٹ) لمبا بیگ استعمال کیا گیا، البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس بیگ میں کتنی گیس لائی گئی اور یہ کتنے دنوں تک استعمال کی جاتی ہے۔خاتون کے اس طرح گیس لانے کو بعض لوگ خطرناک بھی قرار دیتے ہیں کیونکہ اس سے کسی بھی حادثے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔گیس کا یہ بڑا سا تھیلا لانے کے لیے موٹر سائیکل کے ساتھ دو ٹائر کی گاڑی باندھی جاتی ہے اور اس کے اوپر اسے باندھ کر لایا جاتا ہے۔خاتون اس تھیلے کو گھر لا کر اپنے چولہے کے پائپ سے منسلک کر دیتی ہیں اور اس کو استعمال کرتی ہیں۔واضح رہے کہ چین کے دیہاتی علاقوں میں اکثر غریب افراد اسی طرح گیس لاتے ہیں کیونکہ اس سے ان کو گیس لانے میں آسانی ہوتی ہے البتہ گیس کے اس طرح استعمال سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔جون میں ہینان صوبے میں پلاسٹک کے تھیلے میں گیس استعمال کے دوران آتشزدگی ہوئی تھی جس سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جھلس گئے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…