کینیڈا(نیوزڈیسک)کینیڈا میں ہونیوالے آئس ہاکی میچ کے دوران ایک منفرد نظارہ دیکھنے کو ملا جب پہلا گول ہوتے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے آئس رِنک پر ہزار وں ٹیڈی بےئرز کی بارش کردی گئی۔نہ تو یہ شائقین کے اشتعال کا نتیجہ تھا اور نہ ہی مخالف ٹیم کے حامیوں کا غصہ بلکہ یہ سب تو امدادی مقاصد کے لیےمنظم پلان کے مطابق کروایا گیا تھا۔ہر سال منعقد کیے جانیوالے اس دلچسپ ایونٹ میں کینیڈا کی آئس ہاکی ٹیم نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ میچ کے دوران چھوٹے اور درمیانی سائز کے ٹیڈی بیئرز کیساتھ اسٹیڈیم آئیں اور جیسے ہی کوئی بھی کھلاڑی پہلا گول کرے تو یہ ٹیڈی بیئرزاسٹیڈیم میں ا±چھال دیے جائیں۔21ویں سالانہ ٹیڈی ٹاس ایونٹ کے دوران شائقین تو جیسے موقع کی تلاش میں تھے اور پہلا گول ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں ٹیڈی بیئرز ا?ئس ہاکی کے میدان میں برسنا شروع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تعدادلگ بھگ28ہزار 8سو15تک جاپہنچی۔ اسٹیڈیم انتظامیہ کو گراﺅنڈ سے ٹیڈی بیئرز سمیٹنے میں30منٹ سے زائد وقت لگا جنہیں بعد ازاں امدادی مقاصد کے مختلف فلاحی تنظیموں میں بانٹا جائیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں