کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میںہر سال کی طرح اس سال بھی سرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوچکا ہے، روٹس کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا گیا۔ایک سے دو ہفتے طویل اس پیریڈ میں لاکھوں سرخ کیکڑے نقل مکانی کرکے آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ سے بحر ہند کا ر±خ کرتے ہیں ، نقل مکانی کامقصد پانی میں جاکر انڈے دینا اور افزائشِ نسل کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ نقل مکانی کے اس سیزن کے دوران کیکڑوں کی آمد و روانگی کے روٹس کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا جاتا ہے تاکہ ا±نہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں