اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانیہ میں حالیہ ہوئے سروے کے مطابق جو افراد بیڈ کے بائیں جانب سوتے ہیں وہ صبح خوشگوار مزاج بیدار ہوتے ہیں جبکہ دائیں جانب سونے والے افراد کے مزاج میں چڑاچڑا پن 7 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور دائیں جانب سونے والے 3 فیصد افراد ملازمت سے ناخوش ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق بستر کے بائیں جانب سونے والے افراد 9.5 فیصد دوسرے افراد سے خوش شکل اور خوش مزاج نظر آتے ہیں۔ 2011 ءمیں ہوئے سروے کے مطابق بھی بیڈ کے دائیں اور بائیں جانب سونے کے اثرات پر بھی یہی نتائج سامنے آئے تھے جبکہ امریکہ میں کیے گئے ایک اور سروے میں کہا گیا ہے کہ 40 فیصد امریکی اپنی مرضی سے منتخب کردہ بیڈ کی سائیڈ پر سوتے ہیں اور اگر وہ اپنی عادت کے خلاف سوئیں تو وہ اگلی صبح اچھے موڈ کے ساتھ نہیں اٹھتے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں