پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوکرین میں پیٹرول اور سی این جی کی قلت عوام اپنی کاروں کو کوئلے سے چلانا شروع کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)سردیوں کی آمد پر یوکرین میں پیٹرول اور سی این جی کی قلت اور مہنگے داموں سے تنگ افراد نے اپنی کاروں کو کوئلے سے چلانا شروع کردیا ہے۔اگرچہ گاڑیاں اب ہائیڈروجن اور بجلی استعمال کررہی ہیں لیکن یوکرین کے رہائشی افراد سوکھی لکڑی سے کار چلا رہے جو بہت پرانا طریقہ ہے، پہلی جنگِ عظیم میں لکڑی جلا کرکار چلانے کے تجربات کیے گئے تھے لیکن اب یوکرین میں بہت سی کاریں اسی طریقے سے سڑکوں پر رواں دواں ہیں اس کے لیے کاروں میں خاص برنر اور بوائلرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوکرین میں فزکس کے ایک ٹیچر نے مطالعے کے بعد 2 ماہ کی مشقت سے لکڑی سے چلنے والی کار تیار کرلی تھی اور اس کے لیے 1939 تک کے لٹریچر کا مطالعہ کیا گیا کیونکہ اس دور میں کوئلے اور لکڑی سے چلنے والی گاڑیاں زیادہ بنائی جاتی تھیں، اس کے لیے کار کے پچھلے حصے پر لکڑی جلانے والی ایک بھٹی اور دھاتی کنستر لگایا گیا جو کار کے انجن سے منسلک تھا۔ لکڑی جلنے سے بننے والی گیس دھاتی کنستر تک جاتی ہے اور صاف اور ٹھنڈی ہوکر انجن تک پہنچتی ہے۔ اس ایجاد کے بعد 40 کلو لکڑی سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاسکتا ہے لیکن کار زیادہ سے زیادہ 60 میل کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے، بعض لوگوں نے ایندھن کے لیے پلاسٹک کی بوتلیں بھی استعمال کی ہیں اس عمل میں پانی کے بخارات اور کاربن ڈائی ا?کسائیڈ خارج ہوتے ہیں، اس کے بعد بہت سے افراد نے اپنی اپنی گاڑیوں کو لکڑی کے ایندھن پر منتقل کرلیا ہے اور وہ اس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر تک کا سفر بھی طے کررہے ہیں۔ تاہم یوکرین کی وزارتِ ماحولیات نے کہا ہے کہ ابھی اس ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی اثرات اور محفوظ ہونے پر مکمل تحقیق کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…