اوکلا ھاما (نیو ز ڈیسک) امریکی شہر اوکلا ھاما میں ایک پولیس اہل کار نے آوارہ گدھے کو اپنی گاڑی میں لفٹ دے محفوظ مقام پر پہنچایا ، تا ہم یہ تجربہ اس کے لئے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا۔ اوکلا ھاما شہر کے قرب و جوار میں پولیس کو رپورٹ ملی کہ ایک گدھا فرار ہو گیا ہے۔ ایک اہل کار اس کو پانے میں کامیاب ہو گیا۔ تا ہم جب گدھا مل گیا تو وہ سوچ میں پڑ گیا کہ اس کو کہاں اور کیسے لے جاوں ؟ کافی دیر سوچنے کے بعد اس کو مناسب یہی لگا کہ اپنی گاڑی ہی میں بٹھا لیتا ہوں۔ آفیسر نے اس کو اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بٹھایا اور قریب ہی ایک مکان پر لے گیا کہ جب تک اس کا مالک نہیں ملتا اس کو وھاں باندھ دیا جائے۔
اس چھوٹے سے سفر کے دوران گدھے نے اچھا رسپانس نہیں دیا اور زور زور سے ہلتا رہا ، اہلکار کو تنگ کرتا رہا اور اپنا منہ بھی بگاڑتا رہا جیسے وہ آفیسر کا منہ چڑآا رہا ہو۔ پولیس آفیسر نے بعد ازاں اس موقع پر کھیچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی جس کو زبردست پذیرائی ملی۔
امریکی پولیس اہلکار نے آوارہ گدھے کو اپنی گاڑی میں لفٹ دے دی
6
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں