ٹوکیو(نیوز ڈیسک )نئے سال کی آمد پر نت نئے انداز کے کلینڈر مارکیٹ میں آنا معمول کی بات ہے لیکن جاپان میں 10 کلو گرام سونے سے بنا’اسٹار وارز‘تھیم کلینڈر نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ٹوکیو کے مشہور شاپنگ مال میں ایک جیولرزشاپ (Ginza Tanaka Jewelry) نے ہالی وڈ فلم اسٹار وارز کی تھیم پر سونے کا کلینڈر بنایا۔سال 2016 کے اس کیلنڈر کی مالیت 8 لاکھ ڈالرز (8 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب بتائی جاتی ہے۔یہ انوکھا کلینڈر 10 کلو گرام خالص سونے سے بنایا گیا ہے۔جیولر نے اس کے ساتھ ہی سونے کے چھوٹے کلینڈرز اور میڈلز بھی بنائے ہیں جن کی قیمت 120 ڈالرز سے شروع ہو رہی ہے۔تاناکا جیولرز کی جانب سے ہر سال کی آمد پر اس طرح کے کیلنڈرز کا اجرائ ایک روایت بن چکا ہے، یہ سلسلہ 2006 میں شروع کیا گیا تھا۔گزشتہ برس تاناکا جیولرز نے پلاٹینم کا کیلنڈر جاری کیا تھا، جس کی لاگت کا اندازہ 100 ملین ین لگایا گیا تھا۔