پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چین کے امیر ترین شخص کی دولت میں حیران کن اضافہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویب ڈیسک (نیوز ڈیسک) عوامی جمہوریہ چین کے امیر ترین شخص وانگ جیانلن کی دولت میں گزشتہ برس کے دوران 17 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کی کل دولت کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ وانگ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور فوربز میگزین کے مطابق وہ دنیا کے پندرہویں امیر ترین شخص قرار دیے گئے ہیں۔ فوربز کی جانب سے کیے جانے والے اس اعلان کے بعد ٹیلی ویڑن پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے وانگ جیانلن نے کہا کہ دولت کا ہونا اچھی بات ہے۔ چین میں حالیہ مہینوں کے دوران اقتصادی سست روی دیکھی گئی ہے تاہم وانگ جیانلن کی دولت میں اضافہ ہوا۔ اس سست روی کی وجہ سے چینی اقتصادی منڈیوں میں وانگ جیانلن کی دو کمپنیوں کو بھاری خسارے کا سامنا رہا۔ رواں برس موسم گرما میں چینی سٹاک مارکیٹوں میں پیدا ہونے والی شدید مندی میں چین کے اس امیر ترین شخص کو ساڑھے تین بلین ڈالر سے زائد کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا کیونکہ کئی دوسری کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ان کی ملکیتی کمپنیوں کے حصص میں بھی شدید مندی واقع ہوئی تھی۔ وانگ جیانلن کے والد چین کی سرخ فوج یا ریڈ آرمی میں کپتان تھے۔ وانگ بھی بنیادی طور پر ایک فوجی رہ چکے ہیں۔ 61 برس کے اس سابق فوجی نے 1980ءمیں اپنی مرکزی کمپنی وانڈا کی بنیاد رکھی تھی۔ وانڈا کے سائے تلے ریئل اسٹیٹ کے ساتھ ساتھ تفریحی کاروبار کو بھی عوامی سطح پر پھیلایا گیا۔ وانڈا کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ براعظم ایشیا میں پراپرٹی کی سب سے بڑی نجی کمنپی ہے۔ اس کمپنی کا نظم و نسق بھی وانگ جیانلن نے فوج کے انداز میں قائم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مسلسل لگن اورمحنت سے دولت کمانے کے بعد اس کی منصفانہ تقسیم ہی سب سے بڑی قوت ہوتی ہے۔ وانگ کے خیال میں ہر امیر شخص کو ارد گرد کے مستحق افراد اور دوسرے امور کے لیے دولت کی تقسیم کرنا ضروری ہوتی ہے۔ بعض ناقدین کا خیال ہے کہ وانگ کی مالی کامیابی میں ان کا حکومتی حلقوں سے قریبی تعلق بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے جواب میں وانگ کہتے ہیں کہ یہ تاثر غلط ہے اور چین میں مالیاتی ترقی کے لیے ذاتی تعلقات کوئی بڑا کردار ادا نہیں کرتے بلکہ مارکیٹ میں قوت بخش تخلیقی سرگرمیاں سود مند ہوتی ہیں۔ انہوں نے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے حصص میں سرمایہ کاری رکھی ہے۔ انہوں نے 2012ءمیں امریکا میں سینما گھروں کے ایک بڑے سلسلے اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کو ڈھائی بلین ڈالر سے زائد سرمائے سے خریدا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…