اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بیلجئیم کے جنگلات میں شاید دنیا کا سب سے پرانا ٹریفک جام رہا جہاں سیکنڑوں کے حساب سے گاڑیاں ایک دوسرے کے پیچھے قطار باندھے کھڑی رہیں۔ دراصل یہ گاڑیاں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فوج کے زیر استعمال تھیں۔ امریکی فوج تو جنگ کے بعد یہاں سے چلی گئی لیکن بیلجئیم کے جنگلات میں یہ گاڑیاں گلنے سڑنے کیلئے چھوڑ گئی۔ ا?ج 70 سالہ بعد بھی ان گاڑیوں کو خستہ حالت میں بیلجئیم کے جنگل میں دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کئی گاڑیوں کو چ±را لیا گیا تھا جبکہ کئی کو مقامی کار فروشوں نے اونے پونے داموں بیچ دیا۔ موحولیاتی وجوہات کی بنائ پر 2010ءمیں گاڑیوں کے اس قبرستان کو یہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں