اسلام آباد(نیوزڈیسک ) امریکا میں جیکسن ایمٹ کی پیدائش کے وقت کھوپڑی کا بہت بڑا حصہ موجود نہ تھا اور ڈاکٹروں نے ان کی جلد موت کی پیش گوئی کی تھی لیکن ہرروز صحتمند ہوتے ہوئے اس بچے کی اب پہلی سالگرہ منائی گئی ہے۔فلوریڈا کے اس بچے کے والد نے بتایا کہ ہم نے بچے کی صحت کے لیے ہر طرح کی کوشش کی اور فیس بک پر اس کی پہلی سالگرہ کی تصاویر کو ایک لاکھ 5 ہزار افراد نے لائک کرتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور بچے کو جیکسن اسٹرونگ کا نام دیا جارہا ہے جو پیدائش کے وقت ایک مرض مائیکروہائیڈرینینسی فیلی کا شکار تھا جس میں کھوپڑی کا بڑا حصہ بننے سے رہ جاتا ہے۔ امریکا میں 4859 میں سے ایک بچہ اس مرض میں مبتلا ہوتا ہے اور اکثریت رحمِ مادر یا پیدائش کے فوری بعد مرجاتے ہیں لیکن جیکسن نہ صرف زندہ ہے بلکہ مزید صحت مند ہورہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں