وھیل کی ’قے‘ نے برطانوی شخص کو لکھ پتی بنادیا

28  ستمبر‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو ساحل پر ایک بے ہنگم سا ٹکڑا ملا ہے جو دراصل وھیل کی ’قے‘ ہے۔ساحل پر صبح کے وقت چہل قدمی کرنے والے ایک برطانوی شخص کین ولمین کو لنکاشائر کے ساحل سے وھیل کی الٹی کا ٹکڑا ملا ہے جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے جب کہ ایک نیلامی میں اس کی قیمت 7 ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً 11 لاکھ پاکستانی روپے لگ چکی ہے۔وھیل کی الٹی کے خشک ٹکڑے کو ’ایمبرگرس‘ کہتے ہیں۔ عموماً اسپرم وھیل غیرہضم شدہ اجزا کو نکال باہر کرتی ہے اور سرمئی رنگ کا یہ مادہ شروع میں بہت بدبودار ہوتا ہے لیکن خشک ہونے پر اس کی بو کم ہوجاتی ہے۔ وھیل اسے ہضم نہیں کرسکتی اور تھوک دیتی ہے جس میں کئی طرح کی معدنیات موجود ہوتی ہیں۔وھیل کی اْلٹی کو خوشبو کی تیاری اور سردرد سمیت کئی دوائیں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھار یہ تیرتے تیرتے ساحلوں تک پہنچ جاتے ہیں اور لوگ انہیں جمع کرلیتیہیں۔ سائنسدان اسے پانی پر تیرتا ہوا ’سونا‘ بھی کہتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…