اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سیلفی ۔۔۔ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)رواں برس سیلفی لینے کی کوشش میں 12 افراد جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بھی سیلفی لینے کی کوششوں مرنے والوں کی تعداد رواں برس شارک مچھلی کے حملے میں مرنے والوں سے بھی زیادہ بتائی گئی ۔بچے سے لے کر بڑے اور یہاں تک کہ بوڑھوں تک سب ہی اس ”سیلفی“ کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے سحر میں کچھ اس طرح جکڑے ہوئے ہیں کہ سیلفی لینے کے لیے نہ ہی وقت دیکھا جاتا ہے اور نہ جگہ، چاہے بس اسٹینڈ شاپنگ مال کوئی تفریحی مقام ہو یا کوئی ہوٹل ¾دوستوں کے ساتھ ہوں یا فیملی کے ساتھ بس موبائل نکالا اور سیلفی لینا شروع ہوجاتے ہیں تاہم اس جنون نے اب تک کئی افراد کی جان لے لی ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال شارک مچھلی کے حملوں میں اتنے افراد نہیں مارے گئے جتنے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلفی لیتے ہوئے 12 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور شارک کے حملوں میں صرف 8 افراد ہلاک ہوئے ¾ سیلفی کے باعث مرنے والوں کی وجہ خطرناک مقامات پر کھڑے ہوکر سیلفی لینا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں تاج محل پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوا ¾ روس میں سلیفی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے باقاعدہ طور اس حوالے سے مہم چلائی گئی تھی جس میں لوگوں کو خطرناک مقامات پر سیلفی لینے سے خبردار کیا گیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…