امیر ترین تاجر اپنی کمپنی چھوڑ کر روحانی فرقے میں شامل

24  ستمبر‬‮  2015

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور تاجر نے اپنی کمپنی کو چھوڑ کر ایک روحانی فرقے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔شوندر ایم سنگھ فورٹس ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین تھے۔ اب ان کا تعلق رادھا سوامی ست سنگ بیز (آر ایس ایس بی) سے ہے۔آر ایس ایس بی خود کو ’ایک فلسفیانہ تنظیم‘ کہتی ہے جو ’تمام مذاہب کی روحانی تعلیمات پر مبنی ہے۔فورٹس بھارت میں سب سے بڑی صحت کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو دبئی، ماریشس اور سری لنکا میں بھی کام کرتی ہے۔فورٹس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں شوندر سنگھ نے کہا ’میرے وجود کا ایک بہت بڑا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا ہے جسے پورا کرنے کے لیے میں نے فورٹس کو قائم کرنے میں دو دہائیاں لگا دیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ مجھے حوصلہ افزائی ملی کہ میں ایک براہ راست سروس دوں اور اپنے معاشرے کو اتنا دوں جتنا مجھے ملا ہے۔انھوں نے مزید کہاکچھ دیر پہلے میں نے امرتسر کے قریب رادھا سوامی بیز کے مرکز کو اپنی خدمات پیش کیں اور خوش قسمتی سے مجھے قبول کر لیا گیا ہے۔بیان کے مطابق سنگھ کا نام ابھی بھی کمپنی سے جڑا ہوا ہے لیکن وہ کمپنی کے فیصلہ سازی میں کردار ادا نہیں کریں گے۔سنگھ کے بڑے بھائی مالوندر سنگھ اب کمپنی کو سنبھالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے بھائی کے اس فیصلے کی وہ ’پوری حمایت‘ کرتے ہیں۔سنگھ خاندان کے پاس کمپنی کا 71 فیصد کنٹرول حاصل ہے جو کہ تقریباً 848 ملین ڈالر کے برابر ہے۔اکنامک ٹائمز اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس بی کے کئی پیروکار ہیں۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق وہ ’مراقبے کے روحانی عمل کو مزید بڑھانا چاہتی ہے۔اس عمل کے اراکین صرف سبزیاں کھاتے ہیں، شراب اور نشہ نہیں کرتے اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ’اعلیٰ اخلاقی اقدار‘ کی زندگی گزاریں۔اس روحانی فرقے کے مشہور پیروکار میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور بھی شامل ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…