پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روس کے آخری شاہی خاندان کاقتل

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے آخری شاہی خاندان کے قتل کی تفتیش 150سال بعد پھر شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش کاروں نے روس کے آخری بادشاہ زارنکولس دوم اور ان کی اہلیہ کی قبر کشائی کرکے نمونے حاصل کئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زار نکولس دوم اور ان کی اہلیہ الیگزینڈرا کی لاشوں کے نمونوں کے ساتھ ایلیگزینڈر دوم نکولس کے دادا کی خون سے بھری یونیفارم سے نمونے لئے گئے جن کو 1881 میں قتل کیا گیا تھا۔قتل کیے گئے خاندان کی تدفین سینٹ پیٹرز برگ کے چرچ میں کی گئی ہے۔انقلابی بولشویکوں نے اس خاندان کو تہہ خانے میں قتل کیا تھا۔ تاہم راسخ الاعتقاد کلیسا کا مطالبہ ہے کہ ان کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں۔اس قتل کے بارے میں تنازع 1998 تک چلتا رہا جب ڈی این اے نے یہ بات ثابت کردی کہ 1991 میں اورال کے علاقے میں ملنی والی اجتماعی قبر میں اسی خاندان کی لاشیں ہیں۔زار نکولس دوم، ایلیگزینڈرا، ان کی چار بیٹیاں، بیٹا اور چار شاہی اہلکاروں کو 1918ءمیں یکاٹرنبرگ کے علاقے میں ایک مکان میں قتل کیا گیا تھا۔ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق کے باوجود راسخ الاعتقاد کلیسا پھر بھی مطمئن نہیں کیونکہ شاہی خاندان کی ایک بیٹی ماریا اور بیٹے ایلیکسی کی لاشیں اورال کے ایک مختلف علاقے سے 2007 میں دریافت ہوئی تھیں۔انویسٹیگیٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان دو افراد لاشوں کی تصدیق کے لیے نئے نمونوں کی ضرورت ہے۔روسی حکام ان ماریا اور ایلیکسی کو سیٹ پیٹرز برگ کے کیتھیڈرل میں شاہی خاندان کے باقی افراد کے ساتھ دفنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ لیکن اس کے لیے راسخ الاعتقاد کلیسا ان دونوں افراد کی شناخت کی تصدیق چاہتی ہے۔شاہی خاندان اور ان کی تین بیٹیوں کو باضابطہ طور ہر 17 جولائی 1998 میں قتل کی 80 ویں برسی پر دفنایا گیا تھا۔شاہی خاندان کی ایک بیٹی ماریا اور بیٹے ایلیکسی کی لاشیں روس کے سٹیٹ آرکائیو میں پڑی ہیں۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کی باضابطہ تدفین قتل کے 100 ویں برسی پر کی جائے گی۔ تفتیش کاروں نے اس بار ایلیگزینڈرا کی بہن الزبتھ فیوڈورونا کی لاش سے بھی نمونے حاصل کیے ہیں جو یروشلم میں دفن ہیں۔ روس کو ان کی لاش تک رسائی اب حاصل ہوئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…