اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جرمنی کے شہر برلنمیں روسی انقلابی رہنماءلینن کے مجسمے کا سر 24 سال بعد زمین سے نکال لیا گیا مشرقی اور مغربی جرمنی کے الحاق کے بعد زمین میں دفن کئے گئے لینن کے پتھر سے بنے طویل قامت مجسمے کا سر برلن کے قریب واقع جنگل سے ملا۔روس کے کمیونسٹ رہنماءکے 62 فٹ لمبے مجمسے کا ساڑھے 3 ٹن وزنی سر کو کرین کے ذریعے نکال کر برلن کے میوزیم منتقل کیا جارہا ہے، جہاں اسے یادگار اشیاء کی نمائش میں شامل کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں