اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بلند و بالا عمارت سر کرنے کا مقابلہ اس بار چین میں منقعد ہوا، جہاں 330 میٹر طویل بلڈنگ نے ایونٹ کی میزبانی کی، مردوں اور خواتین کے مقابلے میں آسٹریلین کھلاڑی فاتح رہے۔بیجنگ کے چائنا ورلڈ ٹاور میں ورٹیکل رنرز کا امتحان ہوا، 82 منزلہ عمارت سر کرنے کیلئے سیٹی بجتے ہی دوڑ لگادی گئی، 2041 سیڑھیاں چڑھنے کے دوران کچھ لوگ اسمارٹ فون سے کھیلتے رہے، مقابلے کے شرکاءسیلفی لیتے بھی نظر آئے۔مردوں کا مقابلہ آسٹریلیا کے مارک بورن کے نام رہا جبکہ خواتین ایونٹ میں بھی آسٹریلیا کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سوزی والشم فاتح رہیں۔
انٹرنیشنل ورٹیکل رننگ کا اگلا مقابلہ شنگھائی میں منقعد ہوگا۔
بیاسی منزلہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا منفرد مقابلہ
19
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں