روم (نیوز ڈیسک) اٹلی میں یونیورسٹی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کے دوران طالبہ کو باتھ روم جانے نہیں دیا گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔ سسلی کے پالرمو شہر میں 19 سالہ طالبہ طب کی تعلیم کیلئے یورنیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتی تھی اور اس لئے داخلہ ٹیسٹ میں شریک تھی، اس دوران اسے شدید پیشاب آیا مگر نگرانوں کی جانب سے 40 منٹ تک باتھ روم نہیں جانے دیا گیا جس کے باعث طالبہ کی حالت بگڑ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ طالبہ کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ نگرانوں نے باتھ روم جانے کی صورت میں ٹیسٹ کالعدم قرار دینے کی دھمکی کی تھی۔ اٹلی میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران نقل کا رحجان بڑھنے کے بعد رواں سال امتحانات کے لئے سخت قوانین متعارف کرائے گئے ہیں