آگرہ(نیوز ڈیسک) سیلفی لینے کا شوق جیسے جیسے جنون میں بدل رہا ہے ویسے ویسے اس جنون میں مبتلا افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اب ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جاپانی سیاح کے ساتھ جو تاج محل کی سیڑھیوں کے کنارے پر کھڑا کچھ خطرناک انداز بنا کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا اور نیچے گرکر جان کی بازی ہار گیا۔بھارتی شہر آگرہ میں بنی محبت کی یادگار تاج محل سالہا سال سے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ یہاں کوئی سیاح محبت کا پیغام دینی والی اس دلکش عمارت میں جان کی بازی ہار گیا ہو لیکن اب اس کی سیڑھیوں پر ایک جاپانی نے موت کو گلے لگا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی سیاح تاج محل کے رائل گیٹ پر بنی سیڑھیوں پر کھڑا سیلفی لے رہا تھا اور اس نے کچھ سیلفیز لے بھی لیں لیکن اسی دوران اس کا پاو¿ں پھسلا اور وہ فرش پر گر کر بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔آگرہ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جاپانی سیاح اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ یہاں موجود تھا جب کہ اس کے ساتھ ایک اور سیاح بھی نیچے گرا لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گیا البتہ اس کی ٹانگ 2 جگہ سے فریکچرز ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بارے میں جاپانی سفارت خانے کو آگاہ کردیا گیا