اساتذہ کو متاثر کرنے کے چکر میں بچہ گرفتار

17  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مسلمان بچہ اپنے اساتذہ کو متاثر کرنے کے چکر میں گرفتار ہو گیا۔ بچے کے اساتذہ خود ساختہ گھڑی کو بم سمجھ بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق چودہ سالہ احمد محمود اپنے اساتذہ کو متاثر کرنے کے لیے اپنی ڈیجیٹل گاڑی سکول لے کر گیا جو اس نے خود بنائی تھی۔ احمد محمود کے مطابق جب اس نے گھڑی اپنی ٹیچر کو دکھائی تو ٹیچر گھڑی پرنسپل کے پاس لے گئی۔کچھ دیر بعد سکول کے اساتذہ نے پولیس کو اطلاع دی اور احمد محمود کو گرفتار کروا دیا۔ یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سکول کی انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ٹوئٹر پر احمد محمود کے نام سے ٹرینڈ چل پڑا ۔سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ گھڑی بم سے مشابہت رکھتی تھی اس لیے پولیس کو بلایا گیا۔ صدر اوباما نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں احمد محمود کو وائٹ ہاوس میں دعوت دے ڈالی جس کے بعد فیس بک کے بانی بھی پیچھے نہ رہے اور احمد محمود کے حق میں اپنے پیغام میں اس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…