کتے کی زندگی بچانے کے لیے جہاز کا رخ تبدیل کر دیا گیا

17  ستمبر‬‮  2015

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)ایک پالتو کتے کی زندگی بچانے کے لییفضائی کمپنی ایئر کینیڈا کی فلائٹ کومتبادل جگہ پر اتار لیا گیا۔سمبا نامی سات سالہ فرانسیسی بل ڈاگ جہاز میں سامان کے حصے میں سوار تھا تاہم پائلٹ نے جہاز کو اس وقت فرینکفرٹ میں اتار لیا جب انھیں یہ معلوم ہوا کہ کارگو میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا سسٹم خراب ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ بلندی پر درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے ایسے میں کتے کی زندگی کو خطرہ لا حق تھا۔یہ فلائٹ اتوار کو تل ابیب سے ٹورونٹو جارہی تھی۔ جہاز کی سمت موڑنے کے نتیجے میں 200 مسافر 75 منٹ کی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچے۔ایئر کینیڈا کے ترجمان فٹز پاٹرک کا کہنا تھا کہ جب لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ شدید ٹھنڈ میں کتے کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا تو انھوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔سمبا نامی پالتو کتے کے جرمن مالک کونٹروچ نے کینیڈا کی ایک نیوز ویب سائٹ، سٹی نیوز سے گتفتگو کرتے ہوئے جہاز کے کپتان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرا کتا ہے، میرے بچے کی طرح ہے، یہ میرے لیے سب کچھ ہے۔‘



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…