کراچی(نیوزڈیسک)سروس سروس ہوتی ہے گاڑی کی ہو یا جانوروں کی ۔کراچی میں گاڑیوں کی سروس کے بعد اب قربانی کے جانوروں کی سروس بھی جاری ہے۔ کراچی میں گاڑیوں کے سروس سینٹر پر قربانی کیلئے خریدے گئے جانور آرہے ہیں پانی سے دھلائی کرانے، ان جانوروں میں گائے، بیل، بکرے اور دنبے شامل ہیں۔ ان جانوروں کی سروس کے دو سو سے تین سو روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔سروس سینٹر مالکان کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا رہنا انسانوں اور گاڑیوں کیلئے ہی نہیں قربانی کے جانوروں کے لیے بھی ضروری ہے۔ قربانی کے جانوروں کو صابن، واشنگ پاؤڈر اور شیمپو سے نہلانے کے بعد شائنر سے چمکایا بھی جاتا ہے ساتھ ہی انہیں خشک کرکے ان کے مالکان کے حوالے کردیا جاتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں