وہ کون سی چیزیں ہیں جسے کامیاب انسان نہیں کرتے؟

16  ستمبر‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) ایسی باتوں کی لسٹ لاکھوں میں ہو سکتی ہے جو کامیاب ترین انسان کرتے ہیں لیکن وہ کون سی عادات نہیں جو ترقی حاصل کرنے والے افراد کبھی نہیں کرتے؟۔ کسی بھی انسان کے اندر موجود یہ عادات مشترکہ ہوتی ہیں جن کو اپنا کر آپ ان منفی سوچوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔
کامیاب افراد ہمیشہ خود پر بھروسہ رکھتے ہیں:
دنیا میں خود آپ سے بڑھ آپ کا پرستار اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ دنیا میں آپ کے علاوہ اور کوئی بھی شخص آپ کی ترقی اور کامیابی پر اتنا خوش نہیں ہو سکتا جتنا آپ خود ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ انسانی فطرت کا بغور مطالعہ کریں تو یہ بات آپ کے سامنے واضع ہو جائے گی کہ ہر انسان خوس کے علاوہ کسی کی ترقی کا متمنی نہیں ہوتا۔ اس لئے زندگی میں آگے بڑھنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے آپ کو خود پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ اگر آپ آج سے ہی خود پر بھروسہ کرنا شروع کر دیں گے تو یہی عمل کو مستقبل میں آگے بڑھنے میں مدد فرمائے گا۔ آپ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا کہ ا?پ کیلئے بہتر کیا چیز ہے، اس لئے دوسروں پر بھروسہ کرنا چھوڑیں کیونکہ ترقی کی منازل طے کرنے کا یہی ایک پہلا اصول ہے۔
کامیاب انسان کبھی خوفزدہ نہیں ہوتے:۔
ہر انسان کو کسی نہ کسی قسم کا خوف ضرور درپیش ہوتا ہے۔ ان میں سے کئی خوف اجتماعی ہوتے ہیں جیسے سانپ یا اونچائی سے ڈرنا شامل ہیں، لیکن ایسے بہت سے ذاتی خوف ہیں جنھیں کامیاب انسان کبھی خاطر میں نہیں لاتے۔ ان میں سے سب سے بڑا خوف ناکامی کا ہے۔ ناکامی ایک ایسا خوف ہے جس میں تقریبا ہر شخص مبتلا ہوتا ہے۔ اگر ہم کامیاب افراد کی مثال دیکھیں تو خوف سے نبرد آزما ہونا ان کیلئے کوئی مشکل نہیں ہے۔ اگر آپ بھی زندگی کے کسی میدان میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ناکامی کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ ناکامی ہی دراصل کامیابی کے زینوں میں سے ایک ہے۔
کامیاب افراد کبھی عام لوگوں کی طرح بننے کی کوشش نہیں کرتے:
کامیاب افراد ہمیشہ وہی کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں اور کبھی عام لوگوں کی عادات نہیں اپناتے۔ وہ کبھی ان راستوں پر نہیں چلتے جن پر عام لوگ چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کامیاب انسان ہمیشہ دوسروں سے مختلف رہنے اور مختلف چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔
کامیاب افراد بہانے باز نہیں ہوتے:
ہم میں سے بہت سے افراد کے پاس اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کیلئے بہانے ہوتے ہیں کہ مصروفیت کی وجہ وہ اپنی پسند کا کام نہیں کر پا رہے جس کو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان تمام بہانہ بازیوں کو ایک لمحے کیلئے نظر انداز کرکے زرا سوچیے کہ ہر دن میں ہمارے پاس 24 گھنٹے ہوتے ہیں۔ اگر ہم وہ کرنا چاہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں تو ان 24 گھنٹوں میں سے ہم اپنے لئے وقت نکال سکتے ہیں۔ کامیاب افراد بہانہ بازیوں کی بجائے اپنے کام کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے یقین کریں کہ اپنے کام کو ترجیح دینا ہی دراصل کامیابی کی ضمانت ہے۔
کامیاب افراد کبھی شکایت اور غصہ نہیں کرتے:
اگر آپ کامیاب افراد کی فہرست میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں تو یہ بات اپنے ذہن نشین کر لیں کہ کبھی کسی چیز کی شکایت یا غصہ نہ کریں۔ ہم مانتے ہیں کہ کسی بھی انسان کا رویہ کبھی بھی یکساں نہیں رہ سکتا لیکن اگر ایسی صورتحال درپیش بھی ہو جائے تو اس کا دورانیہ کچھ لمحات پر ہی محیط ہونا چاہیے۔ اگر آپ اس کو اپنے اوپر حاوی کر لیں گے تو اس سے نہ صرف آپ کی شخصیت میں بگاڑ پیدا ہوگا بلکہ ترقی کے راستے بھی مخدوش ہو جائیں گے۔ اس لئے کوشش کریں کہ کبھی بھی ان منفی سوچوں کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔
کامیاب افراد کبھی لیٹ نہیں ہوتے:
اگر آپ بھی کامیاب افراد کی فہرست میں اپنا نام شامل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ ہر کام کو اس کے مقررہ وقت پر کرنے کی عادت اپنا لیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو افراد کسی نہ کسی وجہ سے لیٹ ہوتے ہیں تو انھیں بہانے باز ہی سمجھا جاتا ہے۔ ہمیشہ کسی کام کو اس کے وقت پر کرنے کا وعدے کے مطابق وقت پر کسی جگہ پہنچنے سے آپ دوسروں کو یہ تاثر دے سکتے ہیں کہ وہ آپ کیلئے امپورٹنٹ ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…