امریکہ کے زیر استعمال سابق مہاراجہ کا مینشن لنکن ہاو¿س بھارتی ارب پتی کو فروخت

15  ستمبر‬‮  2015

ممبئی(نیوزڈیسک)امریکی حکومت نے ممبئی میں ایک سابق مہاراجہ کا مینشن لنکن ہاو¿س 105 ملین ڈالرز میں ایک بھارتی ارب پتی کو فروخت کردیا۔1957 سے 2011 تک امریکی قونصل خانہ رہنے والے لنکن ہاو¿س کو ایک مقامی مہاراجہ سے خریدا گیا تھا ، جس نے ٹیکس ادا کرنے کیلئے اسے فروخت کیا۔انڈیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ویکسین تیار کرنے والے سیرم انسٹیٹیوٹ کے بانی سائرس پونے والا نے ممبئی میں ساحل سمندر کے کنارے موجود اس مینشن کو اربوں روپے میں خریدا ۔سائرس کے بیٹے آدر پونے والا نے بذریعہ ای میل بتایا کہ ہم نے مارکیٹ کی صورتحال اور اچھی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مینشن خریدنے کا فیصلہ کیا۔یہ ممبئی کے جنوب میں بہترین لوکیشن پر تاریخی ثقافتی پراپرٹی ہے، جس کی از سر نو ڈیزائنگ کی اجازت نہیں سیرم کے سی ای او آدر پونے والا نے بتایا کہ تمام ٹیکس ملانے کے بعد اس جائیداد کی ک±ل قیمت آٹھ ارب انڈین روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو مہینے بعد ملکیت ملنے کے بعد اسے پونے والا خاندان کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جائےگا۔1938 میں ممبئی کے بریچ کینڈی علاقے میں دو ایکڑ پر پھیلی اس عمارت کو مہاراجہ کے دور میں ونکنیر محل کے نام سے جانا جاتا تھا۔امریکا نے 2011 میں ممبئی کے ایک اور علاقے میں اپنا قونصل خانہ منتقل کر دیا تھا۔ قونصل خانہ کے ایک ترجمان نے لنکن ہاو¿س کی فروخت کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…