کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی سیاستدانوں کو پرٹوکول کلچر کا دلدادہ کہا جاتا ہے مگر برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت لیبرپارٹی کے نومنتخب لیڈر جرمی کاربن رکشے کی سواری کے مداح نکلے۔ممکنہ طورپرمستقبل کے برطانوی وزیراعظم سن دوہزارچھ میں پاکستان آئے تو کراچی میں بلا خو ف و خطر رکشے میں گھومتے پھرتے رہے۔ترقی یافتہ اور جدید ترین شہروں کے ماحول میں پروان چڑھنے کے باوجود عموماً برطانوی سیاستدان اپنی سادگی اور عوام دوست عادات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔اس کے برخلاف پاکستان میں سیاستان وی وی آئی پی کلچر ، چمچماتی گاڑیوں اور لگڑری لائف کے دلدادہ مانے جاتے ہیں۔کراچی میں سیکیورٹی کےنام پر دو درجن گارڈساتھ نہ ہوں توکئی سیاستدان گھروں سےنکلنابھی مشکل سمجھتےہیں۔لیکن جرمی کاربن نے اپنے دورہ کراچی میں ناصرف وی آئی پی کلچر کو غیر عوامی تصور قرار دیا بلکہ کراچی کی فضائ کو صحیح معنوں میں انجوائے کرنے کے لئے غریب پرور سواری کے انتخاب کرتے ہوئے اپنی سادہ دل طبعیت کا بھی اظہار کر دیا۔