بھارت کے 21 سالہ نوجوان کی ماہانہ آمدنی 35 لاکھ ڈالرز

15  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بعض اوقات بظاہر معمولی سے نظر آنے والے واقعات زندگی میں کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارتی نوجوان رتیش اگروال کے ساتھ ہوا جو آج سے چند سال پہلے سڑک چھاپ تھے لیکن اب وہ بھارت میں ہوٹلوں کی سب سے بڑی چین کے مالک ہیں۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے نوجوان رتیش اگروال جب 18 سال کے تھے تو ان کو ایک رات ان کے اپارٹمنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ یہ ایک چھوٹا سا ناخوشگوار واقعہ تھا جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ مزیدار بات یہ ہے کہ اس نوجوان کی عمر صرف 21 سال ہے۔
غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رتیش اگروال کو اس کے بعد ایک ہوٹل میں ٹھرنا پڑا تو وہاں کی مخدوش صورتحال نے انھیں بہت پریشان کیا۔ انہوں نے سوچا کہ اگر اس ہوٹل کے اتنے برے حالات ہیں تو ملک کے باقی ہوٹلوں کا کیا حال ہوگا؟۔ ان کی اسی سوچ نے انھیں ایک نیا کاروبار سوچنے کا موقع فراہم کیا۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ آج چار سال بعد 21 سال کی عمر میں رتیش اگروال اویو رومز کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ اویو رومز ایک ہزار ہوٹلوں کا ایک نیٹ ورک ہے جو ملک کے 35 شہروں میں سرگرم ہے اور اس کی ماہانہ آمدنی 35 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کے تقریبا ایک ہزار ملازمین ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…