نیویارک(نیوز ڈیسک)کوسٹا ریکا کے ساحل پر ہزاروں کچھوو ں نے ڈیریڈال دیئے ہیں اور ساحل کچھوو ں کی آبادی کا منظر پیش کرنے لگا۔ بن بلائے مہمانوں کی آمد کا یہ انوکھا منظر دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھووں کی اتنی بڑی تعداد میں ساحل پر آمد ہر سال کا معمول ہے۔موسم کی تبدیلی کے باعث سمندر کی لہریں زور پکڑ لیتی ہیں جس کی وجہ سے کچھوے ساحل پر آتے ہیں اور یہاں اپنے گھونسلے بناتے ہیں۔کچھ دن ساحل پر رہنے کے بعد کچھوے واپس سمندر کی گہرائیوں میں اترجاتے ہیں۔