ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چینی خاتون کی آنتوں سے آپریشن کے بعد ہیرا برآمد

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی خاتون کی آنتوں سے آپریشن کے بعد تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد کر لیا گیا ہے۔ شبہ تھا کہ اس خاتون نے یہ ہیرا تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں چرایا تھا۔خیال ہے کہ یہ خاتون ہیرے کو نگل گئی تھی تاکہ اسے ملک سے باہر سمگل کیا جا سکے۔ خاتون نے مبینہ طور پر چھ قیراط کا یہ ہیرا ہیروں کے ایک میلے سے چوری کیا تھا اور اسے ایک نقلی نگینے سے بدل دیا تھاتاہم سکیورٹی کیمروں نے منظر کو فلم بند کر لیا اور یہ خاتون بنکاک کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لی گئی۔خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مرد کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے چوری سے انکار کیا لیکن اس کا ایکسرے کیا گیا جس سے ظاہر ہو گیا کہ ہیرا اس کے جسم کے اندر ہے۔اسے جلاب دیا گیا تاہم جب یہ طریقہ کارگار نہ ہوا تو ایک ٹیوب کے ذریعے خاتون کی بڑی آنت کا معائنہ کیا گیا اور پھر ہیرے کو نکال لیا گیا۔اخبار بنکاک پوسٹ نے پولیس کے میجر جنرل سنت مہاتھاورن کے حوالے سے بتایا کہ اس آپریشن میں 12 منٹ لگے اور اب ہیرا نگلنے والی خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…