جاپان میں دل کی شکل کے نارنجی کی کامیاب کاشت

14  ستمبر‬‮  2015

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپان میں نارنجیوں کو خاص سانچوں میں اگا کر اب دل کی شکل کی نارنجیاں تیار کی جارہی ہیں جو لوگوں میں مقبول ہورہے ہیں۔جاپان کے علاقے یواتامہ کے کسانوں نے 400 نارنجیوں کو دل کی شکل دینے کی کوشش کی جن میں 250 کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب ہوئےاور دل کی شکل کی نارنجیاں بنائی گئیں۔جاپانی کسان منڈارین قسم کی نارنجیوں کو دل کی شکل میں ڈھالنے کے لئے لکڑی کو تکونی شکل دے کر اس کے اوپر ایک سلاخ لگاتے ہیں۔ اس سانچے کو درخت سے لٹکا کر اس میں کچا پھل پھنسا دیا جاتا ہے۔رواں سال دل کی شکل کی تمام نارنجیاں ہاتھوں ہاتھ اچھے داموں بک گئیں، لوگوں میں پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے پہلے کے مقابلے میں زیادہ بڑی تعداد میں نارنجیوں کو دل کی شکل میں ڈھالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ 2 برس قبل جاپان ہی کے کاشتکاروں نے دل کی شکل کے تربوز بیرون ملک برآمد کئے تھے ، کویت میں اس دل دار تربوز کی قیمت 351 امریکی ڈالرز تھی جو پاکستانی کرنسی میں 35 ہزار سے کچھ زیادہ بنتی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…