ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لندن نیویارک ہانگ کانگ اور ٹوکیو ،کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے -برطانو ی اخبار کی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دنیانے زیرزمین ایندھن کے تمام ذخیرے استعمال کرلئے، تو کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈینٹ نے لکھا کہ اگر دنیا نے زیرزمین موجود تیل کے تمام ذخائر جلادیئے تو لندن نیویارک ہانگ کانگ اور ٹوکیو سمیت کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔ محققین کے مطابق زیر زمین موجود کوئلے، تیل اور گیس کے تمام ذخائر جلادئےجائیں تو عالمی درجہ حرارت اپنی انتہا کو جاپہنچے گا اور انٹارکٹک آئس شیٹ پگھل جائےگی نتیجتاً سمندر کی سطح ساٹھ میٹر تک بلند ہوگی اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب جائیں گے۔انٹارکٹک آئس شیٹ کے جس حصہ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے وہ مغرب میں واقع ہے اور وہاں برف کے پگھلنے کا عمل زیادہ ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جو ظاہر کررہی ہے کہ مغربی انٹارکٹک آئس شیٹ پر مغربی ہی نہیں بلکہ مشرقی حصے بھی ایندھن کے جلنے کے اثر ات ہوتے ہیں۔پروفیسر اینڈرز لیورمین کے مطابق انٹارکٹک آئس شیٹ پر پہلے ہی برف پگھلنے کا عمل بہت زیادہ ہے تاہم اگر ہم ٹوکیو ¾ہانگ کانگ، شنگھائی، کلکتہ، ہیمبرگ، اور نیویارک کو اپنے ثقافتی ورثے کے طور پر قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسٹ انٹارکٹیکا پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…