اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’نانی کرائے پر دستیاب ہے‘ روس میں انوکھی سروس

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک)ایک خیراتی سروس کے تحت، جس کا مقصد ضیعف العمر افراد کی زندگی کی قدر بہتر بنانا ہے، روس میں خاندان کچھ دنوں کے لیے بڑے بوڑھوں کو گھر میں رکھ سکتے ہیں۔’نانی دادی گھنٹے کے لیے دستیاب ہیں‘ ایسا خیراتی منصوبہ ہے جو ماسکو کے قریب ولادی میر کے علاقے میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایسے خاندان جن کے بچے چھوٹے ہیں کسی ضعیف کو ’مدد اور چھوٹے موٹے کام کے لیے‘ ہفتے میں کئی مرتبہ بغیر کسی معاوضے کے بلا سکتے ہیں۔روسی ٹیلی وڑن چینل این ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ والدین کو پہلے سماجی خدمات کے مقامی ادارے کو اس انتظام کے بارے میں آگاہ کرنا ہو گا اور جب انتظامی رکاوٹیں ختم ہو جائیں تو وہ والدین، نانی دادی کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ’ادھار‘ مانگ سکتے ہیں۔ٹی وی کے مطابق اگست سے شروع کی جانے والی اس خدمت کے لیے 35 رضاکاروں نے پہلے ہی رضا مندی ظاہر کر رکھی ہے اور اسے ماسکو اور پسکوف کے شہروں تک وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ایک ماں نے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا: ’اس سروس سے میں روزانہ کا گھر کا کام کر سکتی ہوں۔ میں ہمیشہ اس خدمت کو استعمال کرتی ہوں۔‘انھوں نے کہا کہ ابتدا میں وہ اپنے بچوں کو کسی اجنبی کے پاس چھوڑ کر جانے پر کچھ فکرمند تھیں اور ’ہر دس منٹ بعد‘ دیکھ بھال کرنے والی کو فون کرتی تھیں۔مقامی سوشل سروس کی ایجنسی کی سربراہ اولگا بیلووا کا کہنا ہے: ’کسی ضیعف شخص کے لیے یہ اپنی تسکین اور اپنا تجربہ آگے بڑھانے کا موقع ہے۔‘تاہم یہ تصور صرف روس تک محدود نہیں۔ کینیڈا کی ایک خاتون نے اس سال کے شروع میں کریگز لسٹ ویب سائٹ کے ذریعے ’سوتیلی دادی‘ بننے کے لیے اپنی خدمات پیش کی تھیں۔ماسکو میں پہلے ہی ایسی نجی کمپنیاں ہیں جو ’گھنٹے کے لیے شوہر دستیاب ہے‘ جیسی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ خدمت انجام دینے والے افراد عموماً وہ کام کرتے ہیں جو روایتی طور پر مردوں کے ذمے ہوتے ہیں۔ایک کمپنی نے اس سال مارچ میں ’ماسکو ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت نوجوان خاندانوں اور بوڑھوں میں بہت مقبول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…