منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکی دلہن کو شادی یادگار بنانا مہنگا پڑ گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی زندگی بھر کیلئے یادگار لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ انداز اپناتے ہیں ، ایسا ہی امریکی دلہن نے کیا لیکن نتیجہ کچھ اچھا برآمد نہیں ہوا۔لارین مھافی نامی امریکی دلہن شادی کے موقع پر اپنے فوٹو گرافر سے تصاویر بنا رہی تھی اس موقع پر اس نے گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنانے کا ارادہ کیا جوکہ دلہن کو کافی مہنگا پڑا۔ساحل سمندر پر تصاویر بناتے وقت سب عزیز قریب ہی موجود تھے کہ اسی موقع پر ایک گھڑ سوار وہاں آیا اور دلہن کو گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنانے کی پیشکش کی۔دلہن نے گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنانے کو خوب قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ وہ شادی کے جوڑے میں ملبوس ہو کر اس گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنائے گی جوکہ زندگی بھر کیلئے یادگار بن جائے گی۔دلہن یہ سوچ کر گھوڑے کی سواری کے لیے اس کے اوپر بیٹھی ہی تھی کہ گھوڑے نے اچانک بھاگنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دلہن اوندھے منہ ساحلی ریت پر جا گری۔خیر امریکی دلہن کے لیے یہ لمحہ زندگی بھر کے لیے یاد گار تو بن گیا لیکن منفی مقبولیت میں ، اس موقع پر امریکی دلہن کے عزیز بھی قریب موجود تھے جنہوں نے اس منظر کو اپنے کیمرے اور ویڈیو ریکارڈر میں قید کرلیا۔امریکی دلہن کی گھوڑے سے گرنے کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…