اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شادی سے متعلق دنیا کے مختلف علاقوں میں بے حد عجیب و غریب روایات رائج ہیں۔ آج ہم آپ کو اندرونی منگولیا کے ایک قبیلے ’دَور‘ کے بارے میں بتاتے ہیں۔ چین کے مختلف علاقوں میں اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں۔ ’دور‘ کے لفظی معانی رہنما یا رہنمائی کرنے کے ہیں۔ اس قبیلے میں جب شادی کی تاریخ طے کرنے کا مرحلہ آتا ہے توہونے والے دولہا دلن کو ایک چھری فراہم کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ ایک مرغی کو ’قتل‘ کرتے ہیں۔ پھر اس مرغی کا جگر نکالا جاتا ہے اور اس کی شکل و صورت کے مطابق تاریخ طے کی جاتی ہے۔ اگر جگر صحت مند ہو تو دولہا دلہن اپنی مرضی کی تاریخ طے کرسکتے ہیں بصورت دیگر کچھ دیر بعد انہیں ایک اور مرغی فراہم کی جاتی ہے اور یہی عمل دہرایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک اور دلچپ بات یہ ہے کہ دولہے والے لڑکی لینے نہیں جاتے بلکہ شادی کی صبح دلہن کے چند قریبی عزیز اسے دولہے کے گھر چھوڑ جاتے ہیں۔ اس دوران راستے میں وہ خوشی سے ناچتے گاتے ہوئے آتے ہیں۔