ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

95 برس کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والا شخص

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک) کچھ لوگ اپنی بھر پور توجہ اور ورزش سے نہ صرف اپنی صحت کو بڑھاپے میں بھی برقرار رکھتے ہیں بلکہ اپنے لائف اسٹائل کو کچھ اس طرح بناتے ہیں کہ وہ اپنی عمر سے کہیں چھوٹے نظر آتے ہیں ایسا ہی کچھ کیا ترکی کے رہنے والے یوگا ماسٹر نے جس نے اپنی سخت جان یوگا مشقوں سے 95 سال کی عمر میں بھی خود کو اتنا توانا اور فٹ رکھا ہے کہ اسے دیکھ کر کسی جوان کا گمان ہوتا ہے۔ترکی کے رہائشی یوگا ماسٹر کاظمی گربز اپنی عمر کی 95 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور اب بھی ان کے چہرے پر خزاں کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ کاظمی کا کہنا ہے کہ ان کی اس لازوال صحت کے پیچھے روزانہ یوگا کی مشقیں، صبح کے سورج کی کرنوں سے مستفید ہونا اور اسپیشل سپر فوڈ رچ ڈائٹ کا ہاتھ ہے جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ہر کوئی اپنے جسم کا مناسب انداز میں خیال رکھے تو وہ 130 سال کی لمبی عمر جی سکتا ہے۔کاظمی نے اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کی عمر 45 سال تھی تو ایک حادثے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد ان کے جسم کا نچلا حصہ مفلوج ہوگیا اور انہیں بتا یا گیا کہ وہ اب دوبارہ نہیں چل سکیں گے اور یہی وہ لمحہ تھا جب کاظمی نے طے کیا کہ وہ اپنا علاج خود کریں گے اور اس کے بعد انہوں نے دیگر ماہرین سے مدد لیتے ہوئے اپنی ریڑھ کی ہڈی کو واپس اپنی جگہ رکھواکر یوگا اور دیگر مشقوں کا آغاز کیا۔کاظمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے علاج کے لیے 63 مختلف تجربات کیے اور ٹھیک 9 ماہ بعد انہیں لگا کہ وہ دوبارہ پیدا ہوئے ہیں کیوں کہ ایک بار پھر انہوں نے اپنے قدموں پر چلنا شروع کردیا تھا اور یہ سب ان کے ذہن کی طاقت تھی جس میں یہ بات راسخ ہوگئی تھی کہ انہیں دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔کاظمی کا ماننا ہے کہ بڑھتی عمر کے ا?ثار کو شکست دینے کے لیے روزانہ یوگا، تیراکی اور خصوصی گوشت فری ڈائٹ اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے ان کی غذا میں لوبیا، زیتون، مرچیں، سوپ، جڑی بوٹیوں کی چائے اور ایک شہد کا چمچہ شامل ہے جو انہیں چست اور تازہ دم رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…