منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

جاپان میں معمر خواتین کے میوزیکل بینڈ نے دھوم مچادی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکی ناوا(نیوز ڈیسک) گلوکاری کے میدان میں آپ نے اکثر نوجوانوں کو ہی اپنی آواز کا جادو جگاتے سنا ہوگا لیکن جاپان میں ایک بینڈ ایسا بھی ہے جو ضعیف العمر خواتین پر مشتمل ہے جب کہ یہ ضعیف گلوکارائیں اپنی آواز کا جادو جگانے میں بے حد مشہور ہیں۔جاپان میں ”کے بی جی 84“ نامی بینڈ میں 33 ضعیف ترین خواتین گلوکاری کرتی ہیں جن کی عمریں 84 برس ہیں جب کہ ایک خاتون گلوکارہ اپنی زندگی کی 97 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ اوکی ناوا کے دوردراز جزیرے کوہاما پر موجود یہ بینڈ شہرت کی بلندیوں کو چھورہا ہے کیونکہ ان کے میوزیکل ٹائٹل ”او¿ ناچو“ کی مقبولیت کے بعد گروپ نے پورے جاپان کا دورہ کرکے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس مشہور بینڈ کی ضعیف خواتین کو اب پورے جاپان میں ایک اہم اسٹار کا درجہ مل چکا ہے اور ان کے پرستاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بوڑھے بینڈ گروپ کی خواتین کا کہنا ہےکہ سامعین کی حوصلہ افزائی انہیں پھر سے جوان کردیتی ہے اور وہ مزید توانائی سے اپنا فن پیش کرتی ہیں جب کہ اس بینڈ کا نام ”کے بی جی 84“ ہے جس میں 84 کا مطلب گروپ میں موجود خواتین کی اوسط عمر ہے۔ ان تمام خواتین نے اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اپنے گھر کا سارا کام خود کرتی ہیں اور سادہ غذا کھاتی ہیں جن میں پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…